جلسہ میلادالنبیؐ میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں شہر کے دو نوجوان جاں بحق اور دیگر چار شدید زخمی ہوگئے ۔ یہ حادثہ ضلع رنگاریڈی کے منے گوڑہ میں آج صبح اس وقت پیش آیا جب ان کی تیز رفتار کار توازن کھوکر اُلٹ گئی ۔ اس حادثہ میں قاضی پورہ کے رہنے والے پچیس سالہ مولانا محبوب قادری عرف محبوب پاشاہ اور تالاب کٹہ کے رہنے والے پچیس سالہ حافظ فہیم الدین جاں بحق ہوگئے ۔ یہ افراد کرناٹک کے چنچولی
میں جلسہ میلادالنبیؐ سے خطاب کے بعد کار میں واپس ہورہے تھے ۔ زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ اطلاع ملتے ہی مجلس کے معتمد عمومی و رکن اسمبلی چارمینار احمد پاشاہ قادری وقارآباد کے سرکاری دواخانہ پہونچ گئے جہاں پر ان دونوں مہلوک نوجوانوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔ اس واقعہ کے بعد متعلقہ محلہ جات میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ آج بعد نماز عشاء مرحومین کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور تدفین قاضی پورہ میں عمل میں آئے گی